29 July 2013

یہ کافر ھے

جو ہم کہتے ہیں یہ بھی کیوں نہیں کہتا ۔۔۔۔۔ یہ کافر ھے

ہمارا جبر یہ ہنس کر نہیں سہتا ۔۔۔۔۔ یہ کافر ھے


یہ اِنسان کو ۔۔۔۔۔ مذاھب سے پرکھنے کا مخالف ھے

یہ نفرت کے قبیلوں میں نہیں رہتا ۔۔۔۔۔ یہ کافر ھے


بہت بے شرم ھے یہ ماں ۔۔۔۔۔ جو مزدوری کو نکلی ھے

یہ بچہ بُھوک اِک دن کی نہیں سہتا ۔۔۔۔۔ یہ کافر ھے


یہ بادل ۔۔۔۔ ایک رستے پر نہیں چلتے ۔۔۔۔ یہ باغی ہیں

یہ دریا اس طرف کو کیوں نہیں بہتا ۔۔۔۔۔ یہ کافر ھے


ہیں مُشرک ۔۔۔۔ یہ ہوائیں ۔۔۔۔۔ روز یہ قبلہ بدلتی ہیں

گھنا جنگل انہیں کچھ بھی نہیں کہتا ۔۔۔۔۔ یہ کافر ھے


یہ تِتلی فاحشہ ھے ۔۔۔۔۔ پُھول کے بستر پہ سوتی ھے

یہ جگنو شب کے پردے میں نہیں رہتا ۔۔۔۔۔ یہ کافر ھے


شریعتاً ۔۔۔۔۔ کسی کا گنگنانا بھی ۔۔۔۔۔ نہیں جائز 

یہ بھنورا کیوں بَھلا پھر چُپ نہیں رہتا ۔۔۔۔۔ یہ کافر ھے


جُڑا ھے اِرتقا ۔۔۔۔۔ قدرت اور اِنساں ۔۔۔۔ کی مثلث سے 

ہمارے دائرے میں کیوں نہیں رہتا ۔۔۔۔۔ یہ کافر ھے


اسے سنگسار کر دو ۔۔۔۔ جذبہ ء اِیماں ۔۔۔۔ نہیں اس میں 

کبھی کافر کو بھی کافر نہیں کہتا ۔۔۔۔۔ یہ کافر ھے


ستاروں پر ۔۔۔۔ کمندیں ڈالنے کا ۔۔۔۔ عزم رکھتا ھے 

پہاڑوں اورغاروں میں نہیں رہتا ۔۔۔۔۔ یہ کافر ھے


کلام: شکیل جعفری

26 July 2013

well played by PMLN,very well played indeed

اسی لئے میں الیکشن سے پہلے جھنجھنلا کر دعا کیا کرتا تھا کہ کاش مسلم لیگ (ن) کی حکمت آے کیونکہ پچھلے پندرہ سال سے یہ مرکز میں حکومت نہیں بنا سکے،جن ادوار میں ان کی حکومت تھی ان ادوار کی جھوٹی سچی کہانیاں ان کے سپورٹرز دوسروں کو سنا کر ٹرخآتے تھے .مجھے پتہ تھا کہ اس بار ایسا نہیں ہو گا ،اگر نام نہاد آزاد میڈیا نے انہیں چھوڑ بھی دیا تو سوشل میڈیا ان کو ننگا کر کے رکھ دے گا.
 آج مسلم لیگ (ن) کے وفد کی نائن زیرو حاضری ،صدارتی انتخابات میں  درخواست اور وفاقی حکومت میں شمولیت کی دعوت سے انہوں نے سوشل میڈیا پی اپنی شامت کو دعوت دے دی ہے .
انتخابات کی رات کو جب صرف پانچ فیصد نتایج ہے تھے تو میاں صاحب نے خود کے وزیر اعظم بننے کی نوید سنیی تھی اور دعا کی درخواست بھی کی تھی کہ انہیں بیساکھیوں والی حکومت نہ بنانی پڑے .حکومت بنانے کے پچاس دن کے اندر اندر ان کے وزرا نے نندی پور پروجیکٹ میں بیس ارب سے زیادہ کا کمیشن جیب میں ڈال لیا ہے .ایک مشیر اپنی دھری شہریت کے باعث مستعفی  ہو چکا ہے .بلوچستان اور دیگر شہروں میں بم دھماکے ہو رہے ہیں .مہنگیی ڈیڑھ گنا بڑھ گیی ہے.لگتا ہے کہ لگی حکومت کو احساس ہو گیا ہے کہ انہوں نے کچ زیادہ ہے بڑی بڑھکیں مر دی تھیں ،لہذا اب وہ ایم کیو ایم کو وفاق میں شمولیت کی دعوت دے کر سارا ملبہ ان پر گرانا چاہتے ہیں 
well played by PMLN,very well played indeed 

10 July 2013

خواب

خواب ایک بہت گہرا اور پیچیدہ موضوع ہے روحانیت اور پراسراریت سے متعلق .
سائنس اور مذہب میں خواب کے حوالے سے اختلاف رہا ہے .سائنس کہتی ہے کہ ہم جو کچھ حواس خمسہ کے ذریعے سارا دن محسوس کرتے ہیں ،وہ ہمارے لاشعور میں محفوظ ہو جاتا ہے اور وہی ہمارے خواب میں کچھ تبدیل ہو کر آتا ہے اور یوں ہماری میموری خود بخود صاف ہوتی رہتی ہے .
خوابوں کی تعبیر پر بھی بہت سے لوگوں نے کام کیا ہے .جدید نفسیات میں سگمنڈ فرایڈ کا کام اس حوالے سے قابل تعریف سمجھا جاتا ہے اور اس کا حوالہ دیا جاتا ہے .خوابوں کی تعبیر بتانا شید اتنا بھی مشکل کام نہیں ،اگر آپ اپنے خوبوں پر غور کرنا شروع کریں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ خواوں کی ایک واضح اکثریت کا تعلق ان سوچوں اور افکار سے ہوتا ہے جو ہمیں گھیرے رکھتی ہیں .
اکثر یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ سچ ہو جانے والے خوابوں کی کیا توجیہ ہے ؟
سچ ہو جانے والے خواب بیان کرنے والے اکثر لوگ یہ بیان نہیں کرتے کہ اگر ان کے ١٠ خواب سچ ہوے ہیں تو 60 ،70 سچ نہیں بھی ہوے ہوں گے .لیکن انہوں نے غور صرف ان پر کیا جو سچ ثابت ہے .اس حوالے سے ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اکثر وہی خواب سچ ثابت ہوتے ہیں جن کا پہلے سے کچھ  نہ کچھ اندازہ  ہو مثلا کسی طالب علم کے پرچے اچھے نہیں ہوے ،اور اسے نتیجہ  برا آنے کا خوف ہے ،اسے میں اگر وہ خواب دیکھتا ہے کہ وہ فیل ہو گیا ہے امتحان میں ،اور واقعی میں ایسا ہو جاتا ہے ،تو اس میں اچنبھے والی کیا بات ہے ؟ہاں  یہ ضرور ہے کہ ہمارے معاشرے میں اس پہلو کو یکسر نظر انداز کر دیا جاتا ہے .