سنا ہے کہ کرہ ارض پر بہت سے جانور معدومی کے خطرے سے دو چار ہیں ، جن میں شیر بھی شامل ہے. اگر یہ سچ ہے تو کچھ سال بعد کتابوں میں شیر کا تذکرہ اس طرح ہوا کرے گا.
یہ جانور زمین پر پایا جاتا تھا، اب ناپید ہے.زیادہ تر جنگلوں وغیرہ میں ہوا کرتا تھا، مگر جس طرح نیوزی لینڈ واحد ملک ہے جہاں سانپ نہیں ہوتے ، اسی طرح پاکستان نامی ملک میں یہ شیر نامی جانور شہروں میں بھی پایا جاتا تھا.اس کی مرغوب غذائیں یوں تو بہت سی تھیں مگر بالعموم پائے، نہاری وغیرہ کھاتا تھا اور خصوصی طور پر چینی و آٹا کھانے سے رغبت رکھتا تھا اور پٹرول پینے سے.
اس کی حرکتوں کی وجہ سے لوگ اس سے اتنا تنگ آ گیۓ تھے کہ اس کی نسل ہی معدوم ہو گیی
No comments:
Post a Comment