گزشتہ کچھ دن سے پی ٹی آیی کے حامی نوجوان لاہور میں لالک چوک پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں .ان کا کہنا ہے کہ ہم پارٹی قیادت کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے دھرنا دے رہے ہیں کیونکہ اس حلقے میں دھاندلی ہوئی ہے .اس ضمن میں ان کے موقف کے حق میں بہت سی دلیلیں پیش کی جا رہی ہیں .لیکن سب سے دلچسپ دلیل یهے دی جا رہی ہے کے جی یہ وہ لوگ ہیں جو بڑی بڑی کوٹھیوں میں رہتے ہیں اور بڑی بڑی گاڑیوں میں پھرتے ہیں ،اگر یہ ووٹ ہی نہ دیں ،تو بھی ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا .یہ صرف صادق جذبے کے ساتھ دھرنے میں شریک ہیں،کیونکہ یہ جو لائف سٹائل خود اپناے ہوے ہیں وہی اس ملک کی غریب عوام کے لئے بھی چاہتے ہیں .یہ ایک نہایت ہی بھونڈی دلیل ہے کیونکہ یہ جتنے لوگ دھرنا دیے بیٹھے ہیں ان میں سے بہت سے ایگزیکٹو کلاس سے تعلّق رکھتے ہیں ،کچھ این جی اوز چلاتے ہیں ،کچھ آرمی بیک گراؤنڈ کے ہوں گے ،بہت سے enterpreneurer ہوں گے ،اگر یہ لوگ واقعی اتنے مخلص ہیں تو پہلے اپنے سرونٹ کوارٹرز میں رہنے والی غریب اوم کی فلاح کے لئے تو کام کریں ،جس جس جگہ یہ کام کرتے ہیں ،اپنے ماتحتوں کی بہتری کے لئے کوئی پروگرام لایں.خود یہ طبقہ اپنے ماتحتوں اور ملازمین کا خون نچوڑنے سے باز نہیں آتا اور چلے ہیں تبدیلی لانے .
تبدیلی کسی بندے کے پیچھے لگ کر نہیں آتی ،بلکہ اس بندے کا اور اس کے پیروکاروں کا خود کو عملا تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے تبدیلی کے لئے جو اب تک پاکستان میں کوئی لیڈر نہیں کر سکا .سو تبدیلی کے خواب دیکھنے والے فلحال سو جایں